Library · ur

زبُور 47

زبُور 47

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔

1 اَے سَب قوموں تالیاں بجاؤ؛

خُوش آوازی سے خُدا کے لیٔے نعرے مارو۔

2 یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے،

جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے!

3 اُنہُوں نے قوموں کو ہمارے قدموں میں کر دیا،

اَور مُختلف اُمّتوں کو ہمارے قدموں کے نیچے ڈال دیا۔

4 اُنہُوں نے ہمارے لیٔے ہماری مِیراث چُن لی،

جو اُس کے عزیز یعقوب کے لیٔے فخر کا باعث ہے۔

5 خُدا نے خُوشی کے نعروں کے ہمراہ،

اَور یَاہوِہ نے نرسنگوں کی آواز کے درمیان صعُود فرمایا۔

6 خُدا کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو؛

ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو۔

7 کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛

اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔

8 خُدا قوموں پر حُکمرانی کرتا ہے؛

خُدا اَپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔

9 قوموں کے سردار

اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں،

کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛

وہ نہایت ہی بُلند ہے۔